ویب ڈیسک: بھارتی کی سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس کے سینئر اداکار اشوت پوڈدار انتقال کر گئے۔ وہ کئی روز سے بیمار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار بھارتی اداکار اشوت پوڈدار کا انتقال 91 سال کی عمر میں ہوا۔ وہ تھانے کے جوپیٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اُن کی موت کی وجہ فی الحال نامعلوم نہ ہوسکی ہے۔ ان کی آخری رسومات 19 اگست 2025 کو تھانے میں ہوگی۔
بھارتی اداکار نے تھری ایڈیٹس میں مختصر کردار ادا کیا لیکن فلم میں اُن کا بولا گیا ایک ڈائیلاگ "ارے تم کہنا کیا چاہ رہے ہو" آج بھی سوشل میڈیا پر میمز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
اشوت پوڈدار نے مراٹھی اور ہندی سنیما میں مجموعی طور پر 125 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے "لگے رہو منا بھائی"، "دبنگ 2"، "پرینیتا"، "ہم ساتھ ساتھ ہیں" جیسی نامور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔