ویب ڈیسک: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی جانب سے پیش کردہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کیجانب سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے پیش کردہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جوں جوں دہشت گردی کے قوانین بنائے تو دہشت گردی بڑھتی گئی، علاج کو درست کرنا چاہیے ناکہ سخت کرنا چاہیے۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بل کمیٹی کے سپرد کر دیتے تو قیامت نہیں آئے گی، ماضی کے لوگ جو مسنگ ہیں ان کا معاملہ یہاں کیسے حل ہو گا، یہ قانون سازی درست نہیں ہے۔
سینیٹ میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور
دوسری جانب سینیٹ میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔
پیٹرولیم ترمیمی بل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔
سینیٹ سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔