(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکول بند کرھنے کا اعلان کردیا۔
وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کل کراچی میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کل ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اسکول بند رہیں گے۔
ادھر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا بھی کہنا ہے کہ کل کراچی میں تمام اسکول بند رہیں گے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے کریٹیکل ہیں۔اگلے دو روز کراچی میں بارش آج کی نسبت زیادہ ہوگی۔