وزیر اعظم کا وزیر اعلی سندھ  کو ٹیلی فون ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم پیشکش

وزیر اعظم کا وزیر اعلی سندھ  کو ٹیلی فون ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم پیشکش

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف نے  وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کو اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔

جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں و شہری سیلابی صورتحال، وزیر اعظم  نے   وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے  وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کو اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔

وزیر اعظم نے  چئیرمین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں رہنے اور ہنگامی صورتحال کیلئے انکی ضروریات کے حوالے سے مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

انہوں نے   چیئرمین این ڈی ایم اے کو آئندہ ایک دو روز میں سندھ کے جنوبی اضلاع میں متوقع بارش کے حوالے سے مکمل تیار رہنے اور لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  وفاقی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کرے گی۔

Watch Live Public News