ق لیگ نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی وکٹیں اڑا لیں

ق لیگ نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی وکٹیں اڑا لیں
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ ایڈووکیٹ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا کا پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان۔ صدر مسلم لیگ سرگودھا ملک شکیل سکندر اور جوائنٹ سیکرٹری پنجاب چودھری یاسر لطیف وڑائچ بھی موجود ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی۔ سیاسی طور پر آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں۔ سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔