عمران خان  کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں، گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا

عمران خان  کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں، گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر  گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم  کردی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے  سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  گلوکار سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ  پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

Watch Live Public News