وزیراعظم جیل جانے کی تیاری کرلیں: مریم اورنگزیب

وزیراعظم جیل جانے کی تیاری کرلیں: مریم اورنگزیب
لاہور ( پبلک نیوز) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دستخط سے آٹا چینی چوری ہوئی۔ راتوں رات پٹرول 12 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت گر نہیں رہی، گرچکی ہے۔ وزیراعظم جیل جانے کی تیاری کر لیں۔ کرائے کے ترجمانوں کا ایسا کوئی بیان نہیں جس میں مہنگائی کم ہوئی ہو۔عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف اور شہبازشریف سے خوفزدہ ہیں۔ نوازشریف نے اپنی بیٹی کو ہتھکڑی لگوائی اب آپ اپنا دل مضبوط کرلیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔