8 فرور ی تک جمع نیٹ میٹرنگ درخواستوں  کو پرانے ریگولیشنز کے مطابق پراسس کرنے کےاحکامات

8 فرور ی تک جمع نیٹ میٹرنگ درخواستوں  کو پرانے ریگولیشنز کے مطابق پراسس کرنے کےاحکامات

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کا 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر اہم فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وفاقی وزیر اویس لغاری نے 8فروری تک جمع شدہ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات  جاری کیے ہیں ۔8فروری تک کی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں بشمول کے۔الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔

تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری  کیے گئے ہیں۔اس وقت تمام تقسیم کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165درخواستیں 8فروری تک جمع ہیں ۔ان درخواستوں کے تحت کل 250.822میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی ۔

وفاقی وزیر پاور کے اس فیصلے سے موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہامات ختم ہوگئے ۔انہوں نے  درخواستوں کے پراسس میں شفافیت برقرار رکھنے کے احکامات  جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین کو کسی بھی شکایات کی صورت میں 118 پر درج کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News