(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔