پی پی ہمارے ہم اس کا مینڈیٹ تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے، حافظ نعیم

پی پی ہمارے ہم اس کا مینڈیٹ تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے، حافظ نعیم
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے تو ہی بات آگے بڑھے گی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے نام پر جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا چار دن گزر جانے کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہورہا، آر اوز کی جانب سے دھاندلی کی جارہی ہے، اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے انہیں تعینات کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال بعد الیکشن ہوا وہ بھی چار بار ملتوی ہو کر، آخری وقت تک غیر یقینی صورتحال رکھی گئی تھی تا کہ لوگ ووٹ نا ڈال سکیں، پھر بھی لوگوں نے25 فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے، اتنی کوششوں کے بعدبھی الیکشن جو ہوا وہ بھی مسائل کا شکار رہا ہے، حکومت عوام کو اختیار دینا ہی نہیں چاہتی ہے ۔پہلا مطالبہ ہمارا یہ ہے کہ جن سیٹوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہونی ہے، وہاں ووٹوں کے تھیلے بھی منگوائے جائیں جو ابھی تک آر اوز کے پاس ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ری کاؤنٹنگ کے پراسس کو روکا جائے ، الیکشن کمیشن کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے، ہم نےپاکستان پیپلز پارٹی سے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لئے ہیں، تو انکی اکثریت کیسے ہو سکتی ہے، ہم نمبر ون پارٹی ہیں اور انشا اللہ میئر جماعت اسلامی بنائے گی، پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو ہی بات آگے بڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملیر ڈی آر او آفس میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں ہیں ، کیماڑی کے آفس میں علی زیدی اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر حملہ کیا گیا ، ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے دوست پی پی کے اکسانے پر ری کاؤنٹنگ کرارہے ہیں، یہ انکا حق ہے لیکن اس بات کا پی پی فائدہ اٹھاکر اپنے نمبر بڑھائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔