وزیر اعظم  نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری  دیدی

وزیر اعظم  نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری  دیدی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگے، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے،  عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کےنئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  نجیب درانی گھانا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،  زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،  معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،ملک فاروق ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کردیے گئے۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،  عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہونگے،  واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی شینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے۔

Watch Live Public News