منی سوٹا میں مظاہروں کے پیشِ نظر پینٹاگون نے 1500 فوجیوں کو الرٹ کر دیا

منی سوٹا میں مظاہروں کے پیشِ نظر پینٹاگون نے 1500 فوجیوں کو الرٹ کر دیا
کیپشن: منی سوٹا میں مظاہروں کے پیشِ نظر پینٹاگون نے 1500 فوجیوں کو الرٹ کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 1500 فوجی اہلکاروں کو ریاست منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امیگریشن حکام کے ہاتھوں ایک خاتون کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے انسٹرکشن ایکٹ کے استعمال پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ریاستی حکام احتجاج پر قابو پانے میں ناکام رہے تو امریکی صدر کے پاس منی سوٹا میں فوج تعینات کرنے کا اختیار موجود ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News