ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایف-16 بلاک 52 طیاروں کے ساتھ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔ یہ دستہ کثیر القومی فضائی مشقیں "سپیرز آف وکٹوری 2026" میں حصہ لے گا۔
مشق میں سعودی عرب، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج بھی شریک ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد شراکت دار فضائی افواج کے ساتھ ہم آہنگی، آپریشنل تیاری اور جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں استعداد بڑھانا ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے طیاروں کی غیرمعمولی طویل پرواز کر کے اپنی دور رس اور ایکسپڈیشنری صلاحیتیں دکھائیں۔ ایف-16 طیارے جدید اویونکس اور باؤنڈ ویزول رینج صلاحیتوں کے ساتھ مشق میں شریک ہوں گے۔
پاکستان ایئر فورس کی شرکت علاقائی اور بین الاقوامی فوجی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور مشکل آپریشنل ماحول میں کارکردگی کا مظہر ہے۔ یہ مشق پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشکل آپریشنل ماحول میں کارکردگی کی علامت ہے۔