ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: محسن نقوی کی پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریاں روکنے کی ہدایت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: محسن نقوی کی پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریاں روکنے کی ہدایت
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: محسن نقوی کی پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریاں روکنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، جبکہ پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت کی صورت میں متبادل پلان بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی موجودہ صورتحال اور بنگلادیش کے مؤقف کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر پاکستان نے بنگلادیش کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے سیکیورٹی تحفظات کو معقول اور جائز قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر بنگلادیش سے متعلق معاملہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر سکتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر حتمی فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News