آئی سی سی کی ڈیڈلائن، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

آئی سی سی کی ڈیڈلائن، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ڈیڈلائن پر وضاحت جاری کردی۔

بی سی بی چیئرمین ڈائریکٹر اینڈ میڈیا کمیٹی امزاد حسین نے ڈیڈ لائن کی خبروں کی تردید کردی۔امزاد حسین نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی، آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کے حوالے سے کوئی مخصوص تاریخ نہیں دی۔ہم نے آئی سی سی کو وینیو کی تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ کرکٹ ویب سائٹ نے آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو 21 جنوری تک کی ڈیڈ لائن کی خبر دی گئی تھی۔کرکٹ ویب سائٹ نے بنگلہ دیش کے شرکت نہ کرنے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا کہا تھا۔

Watch Live Public News