سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان   انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک )ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے ہیں ۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ  شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان آل سعودکا انتقال ہوگیا ہے۔ان کی نمازہ جنازہ اتوار کو نماز عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں  گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،  دیگر سعودی شہزادوں، سعودی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Watch Live Public News