(ویب ڈیسک )اجلاس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں دیگر افسران کو شامل کرنے کا فیصلہ کل پہلے اجلاس میں ہوگا ، تحقیقاتی کمیٹی سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات ، کوتاہیوں کا تعین کرے گی ۔
خیال رہے کہ کمیٹی وزیراعلی کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 71 تاحال لاپتہ ہیں، رات سے اب تک 20 لاشیں نکالی گئی ہیں، جن میں سے 18 کی شناخت ہوگئی۔
آگ سے متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ گرگیا، آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایاگیا جبکہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔