(ویب ڈیسک ) سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کی تکمیل پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک منصوبے کی فنانسنگ کو تیار ہوگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت مواصلات اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے گئے۔وفاقی سیکرٹری مواصلات، سی ای او این ایچ اے اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک منصوبے کے کچھ سیکشنز کی فنڈنگ کرے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔