بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سکیورٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سکیورٹی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی سکیورٹی میں شامل ایک گاڑی آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے کے فوراً بعد موقع پر پولیس پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

حادثے کی جگہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ آٹو رکشہ اس کے پیچھے کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

پولیس اہلکار جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ حادثے کی وجوہات کا معائنہ کر رہے ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اور آیا اس واقعے میں کوئی شخص زخمی ہوا یا نہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکشے کمار خود اس گاڑی میں موجود نہیں تھے، تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی جاری نہیں کی گئی۔

حادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی صورتحال متاثر رہی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنٹرول کر لیا۔ 

واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Watch Live Public News