اداکارہ زارا نے اپنی اولاد میں کس طرح کی خصوصیات کی خواہش کی ؟

اداکارہ زارا نے اپنی اولاد میں کس طرح کی خصوصیات کی خواہش کی ؟
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ زارا نور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی مستقبل میں میری اولاد ہوگی، میں یہ چاہوں گی کہ اس کے اندر بالکل اپنے والد جیسی پیاری سی مسکراہٹ ہو، خصوصاً ایک اچھے سے دل کا مالک بھی ہو۔ خیال رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباسی 2017ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسد صدیقی خود رشتہ لے کر زارا کے گھر گئے تھے جب کہ اس موقع پر سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین بھی موجود تھے۔ زارا اور اسد کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021ء میں سامنے آئی تھیں تاہم بدقسمتی سے ان کا بچہ پیدائش کے چند روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔