پی ٹی آئی کا پنجاب کی مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب کی مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  نے وفاق کے بعد پنجاب کی مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   مخصوص نشستوں کیلئے دی گئی فہرست کو تبدیل کیا جائے گا، پرانی فہرست میں تبدیلی پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق   مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی، پی ٹی آئی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں شامل چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ   وہ لوگ زیادہ اہل ہیں جنہوں نے خاندان سمیت حکومتی سختیاں برداشت کیں، حتمی منظوری بانی چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے۔

Watch Live Public News