لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفترکی نیول چیف سے ملاقات، بحری سیکیورٹی پر اتفاق

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفترکی نیول چیف سے ملاقات، بحری سیکیورٹی پر اتفاق
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفترکی نیول چیف سے ملاقات, بحری سیکیورٹی پر اتفاق

ویب ڈیسک: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام حفتر نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے کمانڈر انچیف کا یہ دورہ دونوں ممالک، خصوصاً مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Watch Live Public News