لاہور سےکراچی جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور سےکراچی جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کیپشن: لاہور سےکراچی جانیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

ویب ڈیسک: لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیر پورٹ ذرائع نے کہا کہ   نجی ائیر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی جارہی تھی، پرواز ابھی رن وے پر ٹیک اف کے لیے تیار ہی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا،  جہاز کو واپس پارکنگ  میں کھڑا کر دیا گیا۔

پرواز کے ٹیک اف سے پہلے پرندہ جہاز کے  سامنے سے گزرتے ہوئے ٹکرایا،جہاز کا ائیر وردی نیس ٹیم نے معائنہ شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کا مشن، انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر نو برڈ زون میں آپریشن تیز، ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،  "نو برڈ زون" کے تحت ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ محفوظ بنانے کا گرینڈ آپریشن تیز کر دیا گیا۔

وائلڈ لائف و ای پی اے فورسز اورضلعی انتظامیہ نے نو برڈ زون میں کارروائیاں شروع کر دیں۔

Watch Live Public News