(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق پولیس نے امریکہ اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی دو بہنوں کے بیان قلمبند کئے۔
ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ، پولیس نے ہلاک ہونے والی خاتون علینہ کی فیملی کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کر لئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے امریکہ اور کینیڈا میں مقیم علینہ کی دو بہنوں کے بیان قلمبند کئے۔ پولیس نے بیانات بذریعہ ٹیلی فون ریکارڈ کئے۔بیانات میں دونوں بہنوں نے علینہ کے ذہنی مرض کی تصدیق کی۔
علینہ کی بہن نے بیان میں کہا ہے کہ علینہ نے پاکستان جانے سے قبل بتایا کے اسکی طبیعت اب بہت بہتر ہے۔ علینہ نے بتایا طبیعت بہتر ہونے کی وجہ سے میڈیسن کم کر دی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علینہ کی بہنیں پاکستان آئی تو دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔