آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان میں زمران کے وسطی پہاڑی سلسلے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بی ایل ایف کے 6 دہشت گرد مارے گئے. آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فورسز نے پاروم کے علاقے میں کارروائی کی، سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایریا کلیرنس آپریشن شروع ہوتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے کی کوشش کی،ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث تھے. آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پاروم اور پنجگور کے گردونواح میں فورسز کے قافلوں کے راستے میں آئی ای ڈیز نصب کرنے میں بھی ملوث تھے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد ہونے والا اسلحہ امن و امان خراب کرنے کے ساتھ فورسز پر حملوں میں استعمال کیا جانا تھا. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے فورسز بلوچستان کا امن،استحکام اور ترقی کے دشمنوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں.