لودھراں:ذہنی معذور لڑکی سےمبینہ زیادتی، رشتہ دار ملزم گرفتار

لودھراں:ذہنی معذور لڑکی سےمبینہ زیادتی، رشتہ دار ملزم گرفتار
کیپشن: لودھراں:ذہنی معذور لڑکی سےمبینہ زیادتی، رشتہ دار ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: لودھراں میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز گیلے وال میں پیش آیا۔

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملزم متاثرہ لڑکی کا رشتے دار ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News