ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلے کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں ججز کی ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آئینی بینچ نے کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق 2 کے مقابلے میں 3 ججز نے تبادلوں کو درست اور آئینی قرار دیا۔ فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے پڑھ کر سنایا۔
عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب صدر مملکت کی جانب سے دیگر ہائی کورٹس کے ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر 20 فروری 2024 کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔