لاہور، ٹریفک وارڈنز کا شہری سے ناررواسلوک،خاتون کے چلانے کی ویڈیو

لاہور، ٹریفک وارڈنز کا شہری سے ناررواسلوک،خاتون کے چلانے کی ویڈیو

ویب ڈیسک: لاہور میں کلمہ چوک پر ٹریفک وارڈنز کا شہری سے ناررواسلوک، وارڈنز کی شہری کے ساتھ نارواسلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈنز شہری کو اٹھا کر زبر دستی رکشے میں ڈال رہے ہیں، شہری کے ساتھ موجود خاتون وارڈنز کو منع کرتی رہی، ٹریفک وارڈنز نے ایک نہ سنی اور شہری کو رکشہ میں لے کر چلتے بنے.


میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کا نوٹس سی ٹی او  نے لے لیا، انکوائری میں ٹریفک وارڈنز اور موٹرسائیکل سوار دونوں  قصور وار قرار دیے ۔ 

موٹر سائیکل سوار نے ون وے ،ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جس پر وارڈنز نے اسے روکا،چالان کارروائی پر موٹر سائیکل سوار نے طیش میں آ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا،موٹرسائیکل سوار اور ساتھ بیٹھی خاتون نے وارڈنز کو گالیاں دینا شروع کر دیں، جس پر  وارڈنز بھی غصہ میں آگئے، دونوں وارڈنز اور موٹر سائیکل سوار پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں وارڈنز شہری کو زبردستی رکشے میں ڈال رہے ہیں جبکہ خاتون جو کہ ویڈیو بنا رہی ہے اور وارڈنز کو منع کررہی ہے اور مدد کے لئے کسی کو پکار رہی ہے۔ 

Watch Live Public News