وزیر اعظم کا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان

وزیر اعظم کا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان
کیپشن: وزیر اعظم کا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں جس کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ پیٹرول کی آئندہ ہفتے کے لیے قیمتوں کا فیصلہ آج ہوگا۔ جس کیلئے اوگرا نے نئی قیمتوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ حتمی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کریگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں 33 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں کمی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کی شرح سے مشروط ہے۔

Watch Live Public News