رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا پلان منظور

رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا پلان منظور

مدینہ منورہ (پبلک نیوز) الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کی ادائیگی کا پلان منظور کیا ہے۔ جس کے مطابق نماز تراویح کے بعد مسجد نبویؐ کو بند کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے پلان کی منظوری کے موقعہ پر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسجد نبوی میں عبادت، نماز اور زائرین کی آمدو رفت کو بحال کیا جا سکے اور وبا کو شکست دینے کی کامیابیوں سے ثمرات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ماہ صیام کے لیے مسجد نبوی میں عبادت کے خصوصی پلان میں رمضان معلوماتی پروگرام، خصوصیات ، پیشرفت ، پروگرام ، اہداف ، متبادل ، ہنگامی صورتحال اور رمضان کے مہینے اور عید الفطر تک کرائسز سیل کا قیام بھی شامل ہے۔

مسجد نبویؐ میں نماز تراویح اور رمضان کے پروگرامات کو موجودہ کورونا وبائی صورت حال اور محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔ مسجد میں زائرین کی نقل وحرکت، مجمع، با جماعت نمازوں کے طریقہ کارکو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔کرونا وبا کے پیش نظر مسجد نبویؐ میں 45000 نمازیوں کی با جماعت نماز کی اجازت دی گئی ہے۔ مسجد کے مغربی حصے میں 15000 نمازیوں کو داخل ہونے جب کہ ماہ صیام میں مجموعی طور پر ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میں‌نماز کی ادائی کی اجازت ہوگی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔