9ماہ بعدخلابازوں کی فلوریڈا کے سمندرمیں لینڈنگ، ڈولفنز کا شاندار استقبال

9ماہ بعدخلابازوں کی فلوریڈا کے سمندرمیں لینڈنگ، ڈولفنز کا شاندار استقبال
کیپشن: 9ماہ بعدخلابازوں کی فلوریڈا کے سمندرمیں لینڈنگ، ڈولفنز کا شاندار استقبال

ویب ڈیسک: 9 ماہ تک خلا میں پھنسے رہنےکے بعد اسٹارلائنر کے دونوں خلاباز وں کی SpaceX Crew-9 کے ساتھ بحفاظت فلوریڈا کے سمندر میں لینڈنگ، صحت کے مسائل کا سا منا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بوچ ولمور، سنیتا ولیمززمین پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسپیس ایکس کا کریو 9 یعنی ناسا کے نک ہیگ اور روسی خلاباز الیگزینڈر گوربونوف جو اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول کے ذریعے ستمبر میں روانہ ہوئے تھے بھی واپس پہنچے ہیں۔

  کیپسول میں تکنیکی خرابیاں

NASA نے ستمبر میں کریو-9 مشن کو چار کے بجائے صرف دو خلابازوں کے ساتھ شروع کیا تاکہ اس مشن کے اختتام پر ولمور اور ولیمز کے لیے دو سیٹیں خالی  رکھی جاسکیں ۔

ناسا نے لینڈنگ مشن کی لائیو اسٹریم اپنے چینل پر براہ راست نشر کی جہاںSpace X انجینئرنگ مینیجر Kate Tice اور NASA کمیونیکیشن آفیسر سینڈرا جونز  لمحہ بہ لمحہ لائیو اپ ڈیٹس فراہم کرتے رہے۔

بوچ ولمور، سنیتا ولیمززمین خلاباز 5 جون 2024 کو بوئنگ اسٹار لائنر کیپسول کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر پہنچے تھے۔ ان کا مشن دراصل 10 دن کا تھا لیکن کیپسول میں تکنیکی خرابیوں کے باعث انہیں طویل عرصہ خلا میں گزارنا پڑا۔

خلابازوں کوصحت کے مختلف مسائل کا سامنا 

طویل عرصے تک مائیکرو گریوٹی میں رہنے کی وجہ سے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ناسا کے سابق خلا باز لیرو چیو کے مطابق، خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کی وجہ سے خلابازوں کو ’بچوں کی طرح کے پاؤں‘ (بیبی فیٹ) کا تجربہ ہوتا ہے، جس میں پیروں کے تلووں کی موٹی جلد ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، زمین پر واپس آنے پر چکر آنا یا متلی جیسے مضر اثرات بھی عام ہیں۔

لا سے واپسی پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے فلو ہو رہا ہو، اور توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ مائیکرو گریوٹی میں خلاباز تیرتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے پیروں پر دباؤ نہیں پڑتا، اور ایڑیوں کی موٹی جلد وقت کے ساتھ نرم ہو جاتی ہے۔ زمین پر واپس آ کر، فوری طور پر کشش ثقل کا احساس ہوتا ہے، جس سے پیروں میں تکلیف اور توازن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

خلابازوں کی زمین کی کشش ثقل سےہم آہنگی کی بحالی کیلئےخصوصی پروگرام

خلائی ایجنسیاں خلابازوں کی زمین کی کشش ثقل سے ہم آہنگی کے لیے بحالی کے خصوصی پروگرام ترتیب دیتی ہیں۔ اس میں آہستہ آہستہ چلنا، پیروں کو مضبوط کرنے کی مشقیں، توازن برقرار رکھنے کی تربیت، اور مخصوص خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ بحالی کا یہ عمل کئی ہفتوں تک جاری رہتا ہے، اور خلاباز ناسا کی میڈیکل ٹیم کی مسلسل نگرانی میں رہتے ہیں۔

سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کے اس طویل مشن سے حاصل ہونے والے تجربات مستقبل کے طویل مدتی خلائی مشنز، جیسے مریخ پر انسانی مشن، کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ان کے صحت کے مسائل اور بحالی کے عمل کا مطالعہ کرتے ہوئے، خلائی ایجنسیاں مستقبل میں خلابازوں کی صحت کی بہتری اور بحالی کے لیے مزید مؤثر حکمت عملیاں ترتیب دے سکیں گی۔

اس کامیاب واپسی کے باوجود، سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو مکمل بحالی کے لیے مزید طبی نگرانی اور جسمانی بحالی کے مرحلوں سے گزرنا ہوگا۔ ان کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ مستقبل کے طویل مدتی خلائی سفر کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News