(ویب ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے خلا سے لی گئی گہرے اور گرج چمک والے بادلوں کی دل موہ لینے والی تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
زمین سے بادل خوبصورت اور پُرسکون دکھائی دیتے ہیں، تاہم خلا سے ان کا منظر بالکل مختلف نظر آتا ہے، جہاں ان کی ساخت، وسعت اور طاقت نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے بحرالکاہل کے شمال مغربی علاقے کے اوپر موجود گرج چمک والے بادلوں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خلائی اسٹیشن سے بادلوں کو دیکھنا بھی دلکش ہے، جس میں شکلیں، بناوٹ اور سائز کی بے شمار ورائٹی ملتی ہے۔
Even viewing clouds from the @Space_Station is enchanting, an endless variety of shapes, textures, and sizes. . . usually quite serene, but sometimes ominous, like these thunderclouds over the Pacific Northwest this week. pic.twitter.com/Sac3XvzglJ
— Jessica Meir (@Astro_Jessica) June 26, 2026
جیسیکا میئر کے مطابق زیادہ تر بادل پُرسکون دکھائی دیتے ہیں، لیکن بعض اوقات ناگوار بھی ہو جاتے ہیں ،جیسا کہ اس ہفتے بحرالکاہل کے شمال مغربی حصے میں بننے والے گرج چمک کے بادلوں میں دیکھا گیا۔