(ویب ڈیسک ) برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق چند ماہ قبل دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز سے جرمانے کی وصولی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی قوانین کے تحت قرضہ تو معاف ہو جاتا ہے لیکن ٹیکس چوری کا جرمانہ دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتا، اور حسن نواز کے وکلا کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔