(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اعدادو شمار جاری کردئیے گئے ۔
یکم جنوری تا 8 مارچ 11 سو سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوئے، رواں برس 17 بچے خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کر گئے۔
رواں برس 2 ماہ کے دوران کراچی میں550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے۔ خیر پور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں 1،1 بچہ خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں سے انتقال کرگیا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خسرہ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔