(ویب ڈیسک ) جعفرایکسپریس پرحملے کامقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیرآبادمیں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی ، دن 1بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کےدھماکےسے اڑادیاگیا۔
دہشتگردوں نے ٹرین اورمسافروں پر اسلحہ اورراکٹ لانچرسے حملہ کیا، مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج کیاگیا۔ ٹرین 11بوگیوں پر مشتمل تھی،مسافروں کی کثیر تعدادٹرین میں سوارتھی۔
ایف آئی آر دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔