آج، کل اور پرسوں کن ممالک میں عیدالفطر منائی جائےگی؟

آج، کل اور پرسوں کن ممالک میں عیدالفطر منائی جائےگی؟
کیپشن: کن ممالک میں آج، کل اور پرسوں کن ممالک میں عیدالفطر منائی جائےگی؟

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے بعد عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کا اعلان مختلف ممالک میں کر دیا گیا ہے، جس کے باعث اس بار عید مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔

جمعہ 20 مارچ کو عید کہاں ہوگی؟
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور ترکی سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے پر رمضان کے 30 روزے مکمل کیے گئے۔
اسی روز مالدیپ، لبنان، فلسطین، یمن اور عراق سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی عید منائی جائے گی، جبکہ افریقی ممالک جیسے سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون نے بھی جمعہ کو عید کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات 19 مارچ کو عید
افغانستان، نائجر اور مالی میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد جمعرات 19 مارچ کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

ہفتہ 21 مارچ کو عید
سنگاپور میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چند ممالک میں اعلان باقی
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عمان اور مصر سمیت کئی ممالک میں تاحال چاند نظر آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جہاں رویت کے بعد عید کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عیدالفطر کا انحصار شوال کے چاند کی رویت پر ہوتا ہے، اور ہر ملک کی رویتِ ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر باضابطہ فیصلہ کرتی ہے۔

Watch Live Public News