(ویب ڈیسک ) سینئر قانون دان ایاز شوکت 5 سال کے لئے پہلے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تعینات کردیے گئے۔
سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سینئر قانون دان ایاز شوکت کو 5 سال کے لئے پہلے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
ایاز شوکت کی بطور چیئرمین سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی ، عدنان خان ، محمد سلمان ظفر ، فہد ملک اور سعد علی اتھارٹی کے ممبر تعینات کیے گئے ہیں ۔
وزارت داخلہ نے چئیرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطاب قچیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی 5 سال کے لئے ہو گی۔
ایاز شوکت بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایاز شوکت بطور چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی عید کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔
اتھارٹی میں فیک یا غلط معلومات اور خبروں سے متاثر ہونے والا کوئی بھی شخص شکایت درج کرا سکے گا ۔اتھارٹی متعلقہ مواد کو بلاک کرانے کا اختیار بھی موجود ہوگا۔اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔