پاکستان میں عید کا چاند یکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں عید کا چاند یکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ نئے چاند کی پیدائش آج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہو چکی لیکن غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جبکہ انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے  کیلئے اس کی عمر کم از کم 20 گھنٹے ہونا ضروری ہے، غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق صرف 28 منٹ ہے، جس کی وجہ سے واضح رویت تقریباً ناممکن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر بروز ہفتہ، 21 مارچ کو متوقع ہے، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا وہاں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی ۔

Watch Live Public News