(ویب ڈیسک) سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر کی رویت آج ممکن نہیں، رمضان 30 روزوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع سپارکو کے مطابق شوال المکرم 1447ھ کا آغاز ہفتہ 21 مارچ 2026ء سے ہوگا،شوال کا چاند آج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوا۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 13 گھنٹوں سے کم ہوگی،ٹیلی سکوپ سے چاند کی رویت کے لیے کم از کم ساڑھے 14 گھنٹے درکار ہیں، انسانی آنکھ سے چاند کی رویت کیلئے کم کم از کم 22 سے 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، واضح رویت کے لیے 24 سے 30 گھنٹے زیادہ قابلِ اعتماد وقت سمجھا جاتا ہے۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق اسلام آباد میں 26 منٹ اور لاہور میں 21 منٹ ہوگا،غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق کراچی میں 26 منٹ اور پشاور میں 30 منٹ ہوگا، چاند کی رویت کے لیے غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا کم از کم 40 منٹ کا دورانیہ درکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرالود ہونے کی وجہ سے بھی چاند کی رویت کے امکانات کم ہیں۔