شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کوہوگی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کوہوگی
کیپشن: عید کل یا پرسوں؟ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک: پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملک میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ ملک بھر سے چاند دیکھنے جانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، جہاں جدید آلات کی مدد سے چاند کی رویت کا جائزہ لیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی روشنی میں اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے پاکستان میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

Watch Live Public News