متعدد ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

متعدد ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا
کیپشن: متعدد ممالک نے کل بروز جمعہ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک:خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث آج 30 روزے مکمل کر لیے گئے، جبکہ عید الفطر کل بروز جمعہ (20 مارچ) کو منائی جائے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین سمیت متعدد خلیجی ممالک میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد 30 روزے مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان سمیت ایشیا اور دیگر ممالک میں آج چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان ممالک میں ترکیہ، انڈونیشیا، ملیشیا، بھارت اور بنگلا دیش شامل ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ایشیائی خطے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید ہفتہ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم عید کا حتمی اعلان متعلقہ حکومتی و رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں چاند دیکھنے کے طریقہ کار مختلف ہیں؛ اکثر ممالک روایتی رویت کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بعض فلکیاتی حسابات کو بھی مدنظر رکھتے ہیں، جس کے باعث عید کی تاریخ میں فرق آ جاتا ہے۔

Watch Live Public News