پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 مئی ، 2021
غزہ کی تشویشناک صورتحال، شاہ محمود قریشی سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے،، فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خلاف پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ترکی، فلسطین اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ نیویارک جائیں گے،، مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے، فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔غزہ پر اسرائیلی بربریت آخری حدوں کو چھونے لگی ، تازہ بمباری میں مزید درجنوں فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی،59 بچے بھی شامل، دس منٹ میں 60 حملے کئے، ایک ہی خاندان کی چاروں نسلیں ختم ہو گئیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت تو کی مگر ایک بار پھر اسرائیلی بربریت کو کلین چٹ بھی دے دی،، ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر جو بائیڈن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ہم فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔مظلوم فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور، قرارداد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کی، ایوان کا فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ریاست کا مطالبہ، مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، سکیورٹی کونسل سے اسرائیلی جارحیت فوری رکوانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ۔شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر عمل درآمد کی درخواست پر اعتراض ختم، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا، شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا وفاقی حکومت عدالتی حکم کے ساتھ ایسے کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔۔۔عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے۔شہبازشریف پر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں، آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو، کہا وزیراعظم آفس میں ہر شخص پیسے بنانے میں لگا ہے، رنگ روڈ کرپشن کیس میں اصل مجرمان کو بچایا جا رہا ہے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ رات کے اندھیرے میں بھاگیں گے۔

Watch Live Public News