ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں سامنے آ گئیں، لاہور قلندرز نے اتوار کو پشاور زلمی کو شکست دے کر آخری نشست پر قبضہ جما لیا۔
بارش اور آندھی کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے 29ویں میچ کو 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ٹاس جیت کر پشاور زلمی نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔
جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 123 رنز تک محدود رہی، یوں لاہور نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس فتح کے بعد پلے آف مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شامل ہو چکی ہیں۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر
لاہور سے شکست کھانے کے بعد پشاور زلمی کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا، جبکہ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی تازہ صورتحال:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 10 میچز، 15 پوائنٹس (پہلا نمبر)
کراچی کنگز: 9 میچز، 12 پوائنٹس (دوسرا نمبر)
لاہور قلندرز: 10 میچز، 11 پوائنٹس (تیسرا نمبر)
اسلام آباد یونائیٹڈ: 9 میچز، 10 پوائنٹس (چوتھا نمبر)
پشاور زلمی: 10 میچز، 10 پوائنٹس (پانچواں نمبر)
ملتان سلطانز: 10 میچز، 2 پوائنٹس (چھٹا نمبر)
اب لیگ مرحلے کا آخری میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد پلے آف کی جوڑیاں بھی سامنے آ جائیں گی۔