پاکستان سے کشیدگی،بھارت کا ایشیاءکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا

پاکستان سے کشیدگی،بھارت کا ایشیاءکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا
کیپشن: پاکستان سے کشیدگی،بھارت کا ایشیاءکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک)بھارت سیاست میں ایک بار پھر کرکٹ کو گھسیٹ لایا۔ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی سی سی آئی نے مینز ایشیاکپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ مینز ایشیا کپ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جاناہے۔

یاد رہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں۔

بی سی سی آئی اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ پاکستان کے وزیر ہیں۔ابھی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے۔ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سال ہونے والا ایشیاء کپ بھارت میں شیڈول ہے۔ بھارت ایشیاء کپ کا دفاعی چیمپیئن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی تیاری کے حوالے سے اطلاعات ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔