ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ پراہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیر چیف نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں ایئرچیف نے کہا کہ شہید نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر دشمن کے حالیہ حملے کے دوران فرض شناسی میں عظیم قربانی دی۔ہمارے شہداء کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ائیر چیف مارشل نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا ۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی تیمارداری کی۔