ویب ڈیسک: پنجاب پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے یومِ تشکر پر ولولہ انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ تشکر پر آئی جی پنجاب کی قیادت میں یادگارِ شہداء پر حاضری، گلدستے پیش کیے گئے، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
پنجاب بھر میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقاریب، جذبہ حب الوطنی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیا۔
پولیس افسران اور اہلکاروں نے پرچم اٹھائے ہوئے جلوس نکالے گئے، "پاکستان زندہ باد" کے بلند نعرے۔
مساجد میں قرآن خوانی اور افواجِ پاکستان و شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔پولیس افسران کی جانب سے شہداء کے گھروں کا دورہ، لواحقین سے عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء ہمارے ماتھے کا فخر ہیں۔
شہداء کی قبروں پر حاضری، گلدستے، قربانی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یومِ تشکر پر عوام اور پولیس ایک صف میں، نعرۂ تکبیر اور پاکستان زندہ باد سے فضا گونج اُٹھی۔
پنجاب پولیس نے ثابت کر دیا کہ یہ قوم اپنے شہداء اور محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ یومِ تشکر صرف ایک دن نہیں، بلکہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ یہ قوم اپنے محافظوں پر جان نچھاور کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔