مودی حکومت کی پاکستان دشمنی:ترکی، اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ

مودی حکومت کی پاکستان دشمنی:ترکی، اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ
کیپشن: مودی حکومت کی پاکستان دشمنی:ترکی، اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ

ویب ڈیسک:بھارت کی مودی حکومت نے پاکستان دشمنی میں ایک اور سنگین قدم اٹھاتے ہوئے ترکی اور آذربائیجان کے خلاف تجارتی و تعلیمی محاذ کھول دیا ہے۔ "آپریشن بنیان مرصوص" میں ترکی و آذربائیجان کی حمایت پر ناراض بھارت نے دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جنگی جنون و فسطائیت میں مبتلا مودی سرکار ترکی اور آذربائیجان سے سفارتی تعلقات خراب کرنے پر تُل گئی، ترکی اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص" کی حمایت پر بھارت سیخ پا,بھارتی تاجروں نے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، مودی حکومت نے ترک کمپنی ‘Çelebi’ کو جھوٹے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر آپریٹ کرنے سے روک دیا۔

بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی، Myntra نے عارضی طور پر ترک برانڈز روک دئیے،ترک سیب اور ماربل کی بھارت میں تجارت شدید متاثر, جواہرات فروشوں نے روایتی ترک زیورات کی فروخت سے انکار کردیا۔مودی کا جنونی ایجنڈا تعلیمی اداروں پر بھی مسلط، ترکی سے تعلیمی روابط منقطع کر دئیے گئے،مودی سرکار کے دباؤ پر جے این یو، جامعہ ملی اور اردو یونیورسٹی نے ترکی سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دئیے۔

ترک و آذری لوکیشنز پر فلموں کی شوٹنگ ممنوع! بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو وارننگ، قدم رکھا تو بائیکاٹ یقینی ہوگا،بھارتی گلوکاروں اور فلمی مواد سے پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئیں، فلمی صنعت میں بائیکاٹ جاری ہے۔

بی جے پی رہنما نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ " ترکی و آذربائیجان سے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ ہوگا"،  مودی حکومت کی پاکستان دشمنی بےقابو، متحدہ عرب امارات، ایران و خلیجی ممالک سے درآمدات کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان دوست ممالک کو بالواسطہ سزا دینا ہے۔

Watch Live Public News