اداکارہ میرا جی نشے کی حالت میں؟وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی

 اداکارہ میرا جی نشے کی حالت میں؟وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی

ویب ڈیسک: پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ میرا جی کی حالیہ ویڈیو نے نہ صرف ان پر نشے کے الزامات لگوادیے بلکہ انکی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کا شمار اُن ایکٹرس میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت خوب پذیرائی حاصل کی، اداکارہ میرا نے اپنے کیرئیر میں ’احساس‘، ’کھلونا‘، ’کانٹا‘،’چیف صاحب‘، ’مجھے جینے دو‘،’مس استنبول‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

2000ء کی دہائی میں بالی ووڈ کا رخ کیا تو وہاں ان کی قسمت نہ چل سکی، اس کے بعد ’میرا‘ صرف اپنے متنازع بیانات، انگریزی زبان کی غلطیوں اور اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے ہی مشہور رہیں۔

 حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں بیرون ملک سڑکوں پر گاڑی چلاتے دیکھا گیا، ویڈیو پر غور کیا جائے تو اداکارہ بنا سیٹ بیلٹ پہنے دوران ڈرائیونگ نہ صرف فون کا کھلے عام استعمال کررہی ہیں بلکہ انکی حالت دیکھ کر کئی صارفین نے ان پر نشے کا الزام بھی لگادیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور وہ بنا میک اَپ کے اپنی دنیا میں مصروف سفر کررہی ہیں, اداکارہ نے پہلے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ پر شیئر کیا تھا اور بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔ 

ویڈیو منظرعام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسہ شروع ہوگیا، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک نہیں لگ رہیں۔ کچھ نے یہاں تک سوال کیا کہ کیا وہ نشے کی حالت میں ہیں؟

Watch Live Public News