سوڈان کے آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سابق اہلکار کو وزیراعظم مقرر کر دیا

سوڈان کے آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے سابق اہلکار کو وزیراعظم مقرر کر دیا

ویب ڈیسک:خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے، سوڈان کے فوجی سربراہ البرہان نے اقوام متحدہ کے سابق اہلکار کو وزیراعظم مقرر کر دیا۔

سوڈان میں خانہ جنگی تیسرے سال میں داخل ہورہی ہے، اس بحرانی صورتحال میں سوڈان کے آرمی چیف اور سربراہ مملکت عبدالفتاح البرہان نے اقوام متحدہ کے سابق اہلکار کامل ادریس کو اپنی خودمختار کونسل میں تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں 3 سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں دسیوں ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں، اہم بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے اور 12 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں،خانہ جنگی کے رکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

Watch Live Public News