پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا، وزیراعظم

پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا، وزیراعظم

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں تاریخی کامیابی پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں ذمہ دارانہ اور محتاط رویہ اختیار کیا،آپریشن غضبُ الِحق دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔

وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔وزیراعظم کی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔

Watch Live Public News